جمعرات 11 جون 2026 - 03:22
حدیث روز | لالچ، گناہ کی طرف لے جانے والا راستہ

حوزہ/ امام حسن علیہ السلام نے ایک روایت میں لالچ کے رزق وروزی کے اضافے میں غیر مؤثر ہونے اوراس کے نقصان آور اثرات کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب"تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔اس روایت کا متن اس طرح ہے۔

قال الامام الحسن علیه السلام:

«لَیْسَتِ العِفَّةُ بِدَافِعَةٍ رِزْقاً وَ لاَ الْحِرْصُ بِجَالِبٍ فَضْلاً فَإِنَّ الرِّزْقَ مَقْسُومٌ وَ اسْتِعْمَالُ الْحِرْصِ اسْتِعْمَالُ الْمَآثِمِ.»

امام حسن مجتبی علیہ السلام نے فرمایا:

نہ پاکدامنی انسان سے رزق کو دور کرتی ہےاور نہ حرص رزق میں اضافے کی باعث بنتی ہے کیوںکہ رزق تقسیم ہو چکا ہے اور لالچ انسان کو گناہوں کی طرف کھینچ کر لے جاتی ہے۔

تحف العقول، ص 234

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha